ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی میں مزدوروں کے مسائل کے حل کا مطالبہ لے کر احتجاج

شرالی میں مزدوروں کے مسائل کے حل کا مطالبہ لے کر احتجاج

Tue, 27 Jun 2017 18:32:06    S.O. News Service

بھٹکل:27/جون (ایس اؤنیوز)ملک میں مزدوروں کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ، ان مسائل کے لئے مرکزی حکومت ہی وجہ سبب بننے کا راست الزام عائد کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو بھٹکل شاخ نے ’’آل انڈیا یوم احتجاج ‘‘کی مناسبت سے تعلقہ کے شرالی بازار میں احتجاج کیا۔

مرکزی حکومت اصول و ضوابط سماجی تحفظ منشور کی تشکیل کے بہانے پی ایف، انشورنس سمیت تمام طرح کی سماجی تحفظاتی انتظامات کو ختم کرنے کی کو شش کررہی ہے، احتجاجیوں نے تمام مزدوروں کو کم سے کم 18000روپئے تنخواہ طئے کرنے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پر گیتا نائک، پشپاوتی نائک، شری دھر نائک، گجیندر شرالی ، ممتانائک، نیتراوتی نائک، شانتی موگیر ، جئے لکشمی نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: